Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے | زرائع نیوز

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

کراچی کے سابق ناظم اور جماعت اسلامی کے سابق امیر و رہنما نعمت اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے نعمت اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے علیل اور زیر علاج تھے۔ نعمت اللہ خان کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا، وہ کراچی کے 26 ویں میئر تھے، وہ 2001 سے 2005 تک میئر کراچی رہے۔

نعمت اللہ خان 1930 میں بھارت کے شہر اجمیر میں پیدا ہوئے، وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹر کیا اور کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ نعمت اللہ خان نے الخدمت فاؤنڈیشن میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر بھی رہے۔