کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے دارلعلوم کراچی کورنگی کا دورہ کیا اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی، کنونیر نے مفتی اعظم مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی،
کنوینر کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کے گھر جاکر سوئم میں بھی شریک ہوئے اور والد سے تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا۔