چینی کمپنی کراچی سرکلر ریلوے بنائے گی،مقبول باقر

بیجنگ،کراچی :نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی)بنائے گی

یہ فیصلہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی) کے صدر مسٹر لی سما کی اور نائب صدر Ren Guangjie کے درمیاں بیجنگ میں سی آر سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ اجلاس میں سی آر سی سی نائب صدر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمینٹ حکومت سندھ اور ہماری چائنیز کمپنی سی آر سی سی نے ملکر کے سی آر کی فزیبلٹی رپورٹ بنائی ہے، اس لیئے چائنیز حکام کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے پرعملدرآمد کریں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں 2016 میں شامل کیا گیا تھا، سی پیک کی جوائنٹ کوآرڈیشن کمیٹی(جے سی سی) کے 29 دسمبر 2016 کے اجلاس میں کے سی آر کو سی پیک میں شامل کیا گیا تھا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ 2017 میں کی جانے والی فزیبلٹی کی بنیاد پر حکومت سندھ نے اس منصوبے کا پی سی ون ایکنک سے منظور کروایا، اس وقت کے سی آر کی کل لاگت 1.97 بلین ڈالرز تھی۔

اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو بتایا گیا کہ2023 میں سی پیک کے اجلاس میں فیصلے ہوا کہ چائنہ ریلوے اتھارٹی نئے سرے سے فزیبلٹی کی ضرورت ہے اور حکومت سندھ نے چینی فرم سی آر سی سی کے تعاون کے ساتھ دوبارہ فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جس کے مطابق کے سی آر پر 2.002 بلین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ پلاننگ کمیشن کے ذریعے چائنہ ریلوے اتھارٹی کو پیش کردہ فزیبلٹی اسٹڈی کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کے سی آر کا سر کیولر روٹ تقریباً 43 کلومیٹر (27 میل) پر پھیلا ہوا ہے، جس میں کے سی آر شہر کراچی کے متنوع منظر نامے بشمول صنعتی زون، تجارتی اور رہائشی علاقوں کو جوڑتا ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے سٹی اسٹیشن، لانڈھی، ملیر، ڈرگ روڈ اور اورنگی جیسے اہم مقامات کو کور کرتا ہے، کے سی آر کی تعمیر سے سڑک کی نقل و حمل کا ایک قابل اعتماد متبادل پیش کرے گا۔ کے سی آر بننے سے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے میں اہم کردار ہوگا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چینی معیارات پر مبنی تازہ ترین فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق کے سی آر منصوبے کی لاگت2.002 بلین ڈالرز بنتی ہے۔ کراچی سرکلر ریلورے کے 24 اسٹیشنز ہونگے اور یومیہ 650000 مسافر سفر کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: