Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مشرف کا گھناؤنا اعتراف، لاکھوں‌ ڈالرز حاصل کیے | زرائع نیوز

مشرف کا گھناؤنا اعتراف، لاکھوں‌ ڈالرز حاصل کیے

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 2009 میں لندن اور دبئی میں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے لاکھوں ڈالرز لینے کا اعتراف کرلیا۔

نجی چینل ’سما ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پرویز مشرف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2009 میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ’مالی تعاون‘ حاصل کیا۔

تاہم انہوں نے اس تعاون کی تفصیلات بتانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ یہ ان کا ’نجی معاملہ‘ تھا اس لیے وہ اس کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ’شاہ عبد اللہ میرے لیے بھائیوں کی طرح تھے، ہمارے خاندانی مراسم تھے یہاں تک کہ مجھے شاہ عبداللہ کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں وہ واحد شخص تھا جس کے ہمراہ شاہ عبداللہ تمباکو نوشی کرتے تھے۔‘

شاہ عبداللہ سے اپنے تعلقات بیان کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ’شاہ عبداللہ نے خود مجھے خانہ کعبہ آنے کی دعوت دی تھی اور ایک بار تو وہ مجھے نماز جمعہ کے لیے بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ میں نے اقتدار میں رہتے ہوئے بیرون ملک کوئی جائیداد خریدی۔‘

سابق فوجی حکمراں کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک لیکچرز دیا کرتے تھے اور ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر فی لیکچر وصول کیا کرتے تھے۔

بشکریہ ڈان نیوز

15 thoughts on “مشرف کا گھناؤنا اعتراف، لاکھوں‌ ڈالرز حاصل کیے

  1. Roman chose these ingredients because five of them have individually been shown to have beneficial effects in some studies the sixth, copper, does not have these effects but is recommended to be taken in combination with high doses of zinc supplementation cialis 20mg price Do you struggle with erectile dysfunction

  2. online Cialis is available in over 60 pharmacies around the world cialis from usa pharmacy Customs clearance generally takes between 1 3 days, but can take up to 7 days depending on the volume of international post entering the U

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *