Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھکر میں ٹریفک حادثہ، 3مزدور جاں بحق، 21زخمی | زرائع نیوز

بھکر میں ٹریفک حادثہ، 3مزدور جاں بحق، 21زخمی

بھکر: عید کی چھٹیاں منانے کے لئے اپنے اپنے گھر جانے والے مزدوروں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ، افسوسناک واقعہ میں 3مزدور اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 21افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایم ایم نیوز کی جانب سے اکٹھی کی گئی تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا ہلکس شہزور لوڈر وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں مزدور جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ ہائی لکس شورکوٹ سے لکی مروت جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا جہاں حکام کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے جو ایک ریٹائرڈ آرمی ملازم اور سرائے مہاجر کا رہائشی تھا۔

زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے