Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مکی آرتھرڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات | زرائع نیوز

مکی آرتھرڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مکی آرتھر کی ذمہ داریوں میں پاکستان مینز ٹیم کی حکمت عملی کی تشکیل، ڈیزائن اور اسکی نگرانی میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر چند روز قبل ہی اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ 20 اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

یہ بھی بتایا جارہا تھا کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔گزشتہ ماہ مکی آرتھر نے کہا تھا کہ میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاکستان ٹیم کو مینج کرنا اہم ہے، میرے تعلقات ان کے ساتھ اچھے ہیں۔