Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اے ٹی ایم سست، رقم سے خالی, شہری خوار | زرائع نیوز

اے ٹی ایم سست، رقم سے خالی, شہری خوار

کراچی : عید الفطر سے قبل بینکوں سے رقوم نکلوانے کے عمل میں تیزی آئی ہے تاہم کیش نکلوانے والے صارفین کہیں اے ٹی ایم کی سست روی سے پریشان ہیں تو کہیں اے ٹی ایم رقم سے خالی ہیں۔

مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اکثر اے ٹی ایمز پر مشینز کا رقم نکالنے کا عمل بہت سست ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ بعض اے ٹی ایم رقوم سے خالی ہیں جبکہ مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔

صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ عید جیسے اہم مواقع پر اکثر اے ٹی ایم خراب ہوتے ہیں یا ان میں پیسے نہیں ہوتے، اس صورتِ حال سے عید کی 5 چھٹیوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔