Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لئے الرٹ جاری کردیا | زرائع نیوز

امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لئے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: امریکا نے اسلام آباد میں مقیم اپنے شہریوں اور ملازمین کیلیے الرٹ جاری کردیا جبکہ شہریوں کو وفاقی دارالحکومت سفر سے بھی منع کردیا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر امریکی سفارت خانے کا اسٹاف خاص طور پر چھٹی کے دن اسلام آباد میں قائم میریٹ ہوٹل جانے سے گریز کرے۔

ملازمین اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیل بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں ریڈ الرٹ ہے لہذا غیرضروری سفر سے گریز کرنا ہے۔