پیمرا کا میڈیا ہاؤسزکیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

 پیمراضابطہ اخلاق 2015 پر عمل درآمد کیلئے میڈیا ہاؤسزکیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز کرے گااس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں نیوز چینلز کے بیورو آفسز میں کام کرنے والے ورکرز کو تربیت دی جائے گی۔

چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ میڈیا ورکرز کی ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث پیمرا نے ضابطہ اخلاق سے متعلق تربیتی پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا باقائدہ آغاز تیرہ جنوری سے شروع کر دیا جائے گا اور پانچ ماہ میں اس تربیتی پروگرام کو مکمل کر لیا جائیگا۔ابصار عالم کاکہناتھاکہ اسلام آباد کے بعد دیگر شہروں میں بھی پیمرا کی ٹیمیں چینلز کے دفاتر کا دورہ کر کے تربیتی نشستوں کا اہتمام کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں