Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر، خواجہ آصف کی تصدیق | زرائع نیوز

راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر، خواجہ آصف کی تصدیق

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کی تصدیق کردی۔

نجی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ اس حوالے سے معاہدے کو چند روز قبل حتمی شکل دی گئی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاہدے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ موجودہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا اور اسے پہلے پاکستان میں حتمی شکل دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی اسائنمنٹ یا تقرری کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی باقاعدہ کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے اور سابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل قانونی عمل کی پیروی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ’راحیل شریف کی تقرری کا معاملہ گزشتہ کچھ عرصے سے زیر غور تھا اور وزیر اعظم نواز شریف بھی اس حوالے سے مشاورت میں شامل تھے۔‘

وزیر دفاع نے کہا کہ ’اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد اچھا قدم ہے، پوری مسلم اُمہ کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے اس لیے تمام اسلامی ممالک کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اس اتحاد میں شامل ہونا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد بنائے جانے کے بعد پاکستان ابتدا میں اس میں شمولیت سے متعلق مخمصے کا شکار رہا۔

159 thoughts on “راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر، خواجہ آصف کی تصدیق

  1. pg สล็อตเกมสล็อตออนไลน์ได้รับความนิยมอย่างมากในปัจจุบัน โดยเฉพาะจาก PG SLOT ซึ่งเป็นนักพัฒนาเกมชื่อดังที่มีความรู้สึกทันสมัยและคุณภาพเยี่ยม ผ่านอุปกรณ์มือถือที่ทันสมัยและสะดวกสบาย

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *