کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (پاکستا ن) جمشیدٹاؤن زون کی جانب سے زونل سطح کے انتخابی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں لائنز کی عوام نے شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد میں شرکت کی۔
انتخابی اجتماع سے چیئر مین آفاق احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، آفاق احمدنے کہا کہ الیکشن کے دوران تمام امید وارعوام سے وعدے کرتے ہیں،مہاجر قومی موومنٹ نے انتخابات کو مجبوری نہیں بنایا،مہا جر قومی موومنٹ نے منتخب نمائندے نہ ہونے کے باوجودگیس وپانی کی فراہمی کو یقینی بنایا، میں آپ سب لوگوں کو اس بات کا یقین دلانا چاہتا ہوں کہ الیکشن نتائج چا ہے کچھ بھی ہو ں مہاجر قومی موومنٹ اپنی عوام سے کبھی دور نہیں رہے گی۔
آفاق احمد نے کہا کہ قوم اپنے آپ کو شخصیتوں کے بجائے خود کو مہاجر نظریے سے جوڑلے، ہم چاہتے ہیں مہاجر قوم کو ایک قوم کی حیثیت سے تسلیم کیا جائے اور دیگر قوم کی طرح اسکے وسائل پر اسکا اختیار ہوباقی تمام قومیتوں کی طرح مہاجر قوم بھی اقتدار میں حصہ دار ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر قوم مہاجر نظر ے سے جڑ گئی تو کوئی بھی لیڈر شپ اس نظریے سے انحراف نہیں کر سکتی سب کو قوم کی خواہشات، مفادات اور امیدو ں احترام کرنا پڑیگا، کوئی شخص اس قوم کے جزبات کے خلاف نہیں جاسکتا اگر قوم متحد ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قوم اتنی مضبوط و باصلاحیت ہے جو نہ صرف اپنے مسائل خود حل کرسکتی ہے بلکہ پاکستان کو بھی اپنی صلاحیتوں سے مشکل حالات سے نکال کر مضبوط اور خوشحال بناسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری قوم کے نوجوان مہاجر نظریے کے وارث ہیں انہیں آئندہ اپنی قوم کی بقاء اور خوشحالی کی جدوجہد کرنی ہے اس لیے وہ تعلیم پرتوجہ دیں اوراپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔
