کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی سیٹیں کم کرنے اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کے لیے پہلے پریزائڈنگ اور ریٹرنگ افسران سے دھاندلی کرواکے نتائج تبدیل کروائے اور اب ان پردباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان تبدیل شدہ نتائج کو ہی اپنے دستخطوں اور انگوٹھے کے نشان لگا کر تصدیق کریں۔
انہوں نے کہاکہ سماعت کی تاریخیں بڑھا کر اور معاملے کو طول دے کر الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا آلہ کار بن رہا ہے۔ جماعت اسلامی اسے کسی صورت بھی قبول نہیں کرے گی، اپنے ایک ایک ووٹ اور جیتی گئی ہر نشست کا تحفظ کرے گی۔ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے ہمارا مطالبہ ہے کہ جو فرد جہاں رہتا ہے اسے وہیں شمار کیا جائے اور ہر فرد کو رسائی دی جائے کہ وہ از خود شماری اور اپنے گھرانے کی درست تعداد کی تصدیق …
