اسلام آباد: الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر آج (پیرکو) فیصلہ سنائے گا ۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن محفوظ فیصلہ صبح 10بجے سنائے گا۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست سے متعلق بھی فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
