Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیس بک کے بانی کی افطار میں شرکت | زرائع نیوز

فیس بک کے بانی کی افطار میں شرکت

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکا میں  صومالی مہاجرین کے ساتھ زندگی میں پہلی بار افطاری کی اور کہا کہ وہ ان لوگوں کی ہمت سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے ایک غیر مانوس ملک میں نئی زندگی شروع کی۔

مارک زکربرگ نے امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی پولس میں صومالی مہاجرین کے گھر پر افطاری کی تصویر فیس بک پر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار افطار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مہاجرین کی ہمت کو داد بھی دی اور کہا کہ بطور مہاجر آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کس ملک میں آپ کا آخری ٹھکانہ ہوگا۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ انہوں نے 26 برس مہاجر کیمپ میں گزارنے والے ایک شخص جو کہ اب امریکا میں مقیم ہے، یہ سوال کیا کہ کیا انہیں امریکا اپنے گھر جیسا لگتا ہے تو اس نے جواب دیا کہ گھر وہ جگہ ہوتی ہے جہاں آپ جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں اور امریکا اپنے گھر جیسا لگتا ہے۔

آخر میں مارک زکر برگ نے اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری ایام میں انہوں نے انتہائی خوشگوار دعوت کا اہتمام کیا۔

بشکریہ ایکسپریس