Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کے مینڈیٹ پرشب خون برداشت نہیں کرینگے،حافظ نعیم | زرائع نیوز

کراچی کے مینڈیٹ پرشب خون برداشت نہیں کرینگے،حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل کراچی نے جماعت اسلامی کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر شب خون اور نتائج میں تبدیلی و دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کریں گے،ہم کراچی کی نمبر ون پارٹی ہیں،ہمارے ووٹ بھی سب سے زیادہ ہیں اور نشستیں بھی۔

ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلہ صرف چند یوسیز کا نہیں بلکہ کراچی کے مینڈیٹ اور اہل کراچی کے مستقبل کا مسئلہ ہے،الیکشن کمیشن اگر دباؤ میں آیا تو اس سے بھی ہماری آئینی اور قانونی جنگ ہوگی، الیکشن کمیشن کی کارکردگی سوالیہ نشان بن رہی ہے۔

ان کا کہنتا تھاکہ کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج بہت اہمیت کے حامل ہیں اس لیے اُمید ہے کہ7 فروری کی سماعت میں چیف الیکشن کمشنر بھی موجود ہوں گے اور آئین و قانون کی بنیاد پر حق اور انصاف پر مبنی فیصلہ کیاجائے گا،قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات جن کا اس وقت ملک اور قوم کو کوئی فائدہ نہیں، ان کے شیڈول کااعلان تو کردیا گیا مگر کراچی میں مختلف امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی شدہ 11نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان نہیں کیا جارہا ہے اور پورا انتخابی عمل تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئی مردم شماری میں بھی اگر ماضی کی طرح جعل سازی کی گئی تو ہم اس کو بے نقاب کریں گے۔ اہل کراچی ہمارے ساتھ ہیں ان کے ساتھ مل کر کراچی کی آبادی، کراچی کی نمائندگی و سائل اور مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔