Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عدالت نے دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا | زرائع نیوز

عدالت نے دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

کراچی : عدالت نے معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنایا۔وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ جن نمبروں سے ویڈیوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے وہ دانیہ کے نہیں۔

مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں نہیں۔یہ وہ باتیں ہیں جن کی بنا پر دانیہ شاہ کو جیل بھیجا گیا۔یہ کیس کمزور ہے لہذا ملزمہ کو ضمانت دی جائے۔

عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو 2 لاکھ روہے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت حیسن کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی ۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کا چالان جمع ہوچکا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جی مقدمے کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا مگر کوئی کارروائی نہیں کی۔ ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کے ایف آئی اے کیخلاف کارروائی کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کیخلاف مقدمے کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سٴْناتے ہوئے دانیہ شاہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔