Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میئر کراچی : جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں اتحاد نہ ہوسکا | زرائع نیوز

میئر کراچی : جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں اتحاد نہ ہوسکا

کراچی : میئر کراچی کے معاملے پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں اتحاد نہ ہوسکا۔

حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ہر سیاسی جماعتی چاہ رہی تھی کہ میئر کراچی ان کی جماعت سے بنے۔بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں پیپلز پارٹی کی تھیں جب کہ جماعت اسلامی اس اعتبار سے دوسرے نمبر پر تھیں۔

زرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی جوائنٹ اسٹریٹجی کمیٹی ناکام ہو گئی۔
تشکیل دی جانے والی 4 رکنی کمیٹی، فارم 11 کا ایکسچینج کر سکی، نہ کام مکمل ہو سکا۔

دونوں جماعتیں اپنی شکایتیں لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئیں۔ 21 جنوری کو حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد میئر کراچی کے معاملے پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ آفس پہنچا جس کے بعد جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

دونوں جماعتوں میں فارم 11 کے معاملے پر 4 رکنی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہو ا تھا۔مشترکہ کمیٹی نے فارم 11 اور الیکشن کے حوالے سے دیگر معاملاقات کو دیکھنا تھا۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ فارم 11 پر اکٹھے بیٹھنے پر ہمارا پہلے بھی اتفاق تھا،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 4 رکان پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے،کمیٹی میں 2 ارکان پی ٹی آئی اور 2 ارکان جماعت اسلامی کے ہوں گے۔

ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا تحفظ کرنا ہر جمہوری جماعت کا حق ہے،کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نام پر ڈرامہ ہوا،الیکشن سے پہلے بھی ہمارا آپس میں رابطہ تھا،آپس میں بیٹھنے کامقصد ملک کی بہتری ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے بھی آگاہ کیا ہے کہ کیسے ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا،انتخابی عمل میں شفافیت ضروری ہے،زرداری مافیا نے شہر میں تباہی کا نظام چلایا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ ہماری مدد کریں،جماعت اسلامی سب کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہے۔