کراچی: (اسٹاف رپورٹر) سابق ایم این اے (ایم کیو ایم ) سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ، ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی سمیت تمام کارکنان کو 27 اپریل کو کراچی میں ہونے والے شاندار و کامیاب جلسہ کی مبارکباد پیش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ نامساعد حالات میں کامیاب جلسہ کا انعقاد عوام اور کارکنان کے لے تازہ ہوا کا جھو نکا ثابت ہوگا، کراچی کے تاریخی جلسہ نے ایم کیو ایم پاکستان کو نئی جلا بخشی۔
سلمان مجاہد بلوچ نے مشورہ دیا کہ فاروق ستار بھی اب اپنی انا اور ضد ترک کر کے تانگہ پارٹیوں سے مراسم بڑھا نے کی بجائے اپنے مرکز، اپنے گھر اور اپنی اصل جماعت میں واپس جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہید علی رضا عابدی کی قربانی کا پاس رکھتے ہوئے دوبارہ اپنے اتحاد کو قائم کریں اور اُن کی قربانی کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ سلمان مجاہد بلوچ نے انکشاف کیا کہ فاروق ستار کو چند کھوٹے سکوں اور چلے ہوئے کارتوسوں سمیت نادان مشیروں نے گھیرا ہوا ہے اور وہی اُن کو چلا رہے ہیں۔
https://zaraye.com/how-mqm-stop-altaf-hussain-slogans-planing-audio-leaked/
