ضلع شرقی میں‌ انکروچمنٹ آپریشن زوروں سے جاری، انچارج پرعزم

ضلع شرقی میں‌ انکروچمنٹ آپریشن زوروں سے جاری، انچارج پرعزم

محکمہ انکروچمنٹ میں ہونے والی تعیناتیوں سے بلدیہ شرقی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تیزی، شیراز حیدر کی بطور انچارج تعنیاتی سے صورت حال بہتری کی جانب گامزن

کراچی(رپورٹ:سیدمحبوب احمدچشتی) شہرقائد  ضلعی شرقی میں ڈی ایم سی ایسٹ کی کارکردگی بہتر سے بہترین کی جانب گامزن ،گزشتہ کئی ماہ سے مختلف محکموں کے حوالے سے کیئے گئے فیصلوں کیوجہ سے کارکردگی میں بہتری کے آثار نظر آنے شروع ہوچکے ہیں۔

اسی حوالے سےمحکمہ انکروچمنٹ میں ہونے والی تعیناتیوں سے بلدیہ شرقی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تیزی دکھائی دینے لگی تجاوزات کیخلاف ہونیوالی غیرموثرکاروائی پراعلیٰ افسران کی منظوری کے بعد بلدیہ شرقی کی یوسیز 24,25,26,27,29 میں انچارج شیرازحیدر کی تعیناتی نے صورتحال کوبہتری کی جانب گامزن کردیا ہے۔

پچھلے کئی عرصے سے تجاوزات کیخلاف مالی مفاداتی مہم نے مختلف یوسیزمیں تجاوزات کوپھیلنے پھولنے کاپوراموقع فراہم کیا، ڈپٹی کمشنرکی عدم تعیناتی نے میونسپل کمشنرشعیب ملک کی صلاحیتوں کو مزیدپرعزم بنادیا ہے، تمام سیاسی وغیرسیاسی مکاتب فکرکوساتھ لیکرچلنے سے شعیب ملک کی کارکردگی بہترسے بہترہورہی ہے۔ دوسری طرف ماضی کی کارکردگی پرہونے والی شیراز حیدرکی تعیناتی جواعلیٰ اتھارٹی کی منظوری کے سبب ممکن ہوئی اس تعیناتی کومشکوک بنانے کاعمل جاری ہے تمام سیاسی لیبریونینزکیساتھ اچھے روابط کیوجہ سے شیراز حیدرکی تعیناتی کوکسی ایک لیبریونین کے کھاتے میں ڈالنے کایہ عمل کسی اپنے مفادات کی طرف اشارہ ہے۔

دوسری جانب بلدیہ شرقی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں میونسپل کمشنرشعیب ملک کی ہدایت پرکام میں مسلسل تیزی آنے کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: