کراچی: وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا ہےکہ میئر کراچی کا ہو یا لاڑکانہ کا، بااختیار ہونا چاہیئے۔
ری امیجننگ پاکستان تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سڑکیں بنانا اور پانی دینا وزیراعلیٰ کا کام نہیں، عوام کو سہولیات فراہم کرنا کی ذمہ داری ہے، کچھ لوگوں کو لگتا ہےکہ کراچی کی درست مردم شماری ہوگئی تو ہم مارے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ وفاق سے صوبے میں پیسے آجاتے ہیں مگر شہروں کو نہیں ملتے، بلدیاتی قوانین سے متعلق 4 ترامیم ایوان میں جمع کرواچکا ہوں۔