کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعدکاروبارکاپہلاروز اور صوبائی حکومت نے پچاس روز کے بعد کاروباری افراد کو دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔
پچاس روز بعد مارکٹیں کھلنے کے باوجود بھی خریداروں اور دکانداروں کا مزاج نہ بدلا اور صبح گیارہ بجے تک بازاروں کی اکا دکا مارکٹیں ہی کھلی نظر آئیں، حکومتی اجازت کے بعد لائٹ ہاؤس، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، صدر، حیدری سمیت دیگر بازار کھلنا شروع ہوئے۔
سندھ حکومت کے مطابق دکانیں صبح 6 بجےسےشام 5 بجےتک کھولنےکی اجازت ہے، صبح6 بجےبھی شہر کی مارکیٹوں میں دکاندارپہنچےنہ ہی گاہک پہنچے اور نہ ہی کاروباری سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔
حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق دکان پرآنےوالےگاہکوں میں سماجی فاصلہ رکھنادکاندارکی ذمہ داری ہوگی، لاک ڈاون میں نرمی کےدوران کاروبار کیلئےایس او پی جاری کیےگئے، سماجی فاصلے پرعملدرآمدنہ کرانےوالی مارکیٹوں کوبندکردیاجائےگام گاہکوں کےماسک پہننےاورسماجی فاصلےرکھنےکےذمہ دارمارکیٹ صدورہونگے۔
سندھ حکومت نے جلوس،عوامی اجتماعات اورانٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو اکتیس مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا، اسی کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوسرے فیز میں سینیما، ساحل، تفریقی مقامات، تعلیمی ادارے، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، جمعہ، ہفتہ اور اتوار بازار مکمل بند رہیں گے اور شہریوں کے روزانہ پانچ بجے کے بعد سے صبح 8 بجے تک نکلنے پر پابندی ہوگی۔
