Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں ڈاکو راج ، مزاحمت پر بزرگ شہری کی جان لے لی | زرائع نیوز

کراچی میں ڈاکو راج ، مزاحمت پر بزرگ شہری کی جان لے لی

کراچی: شہر میں ڈاکووں کا راج ، پولیس کی تمام تر حکمت عملی ملزمان کے سامنے ناکام ، طارق روڈ پر مسلح ملزمان نے 60 سالہ شخص کو مزاحمت پر گولی مارکر قتل کردیا ، مختلف علاقوں میں مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔

فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ علامہ اقبال روڈ لبرٹی چوک کے قریب مسلح ملزمان نے دن دھاڑے 60 سالہ شخص سے 125 موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ناکامی پر مذکورہ شخص کو پسلیوں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے مقتول کو نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی اس کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتول کے ورثا قانونی کارروائی کے بغیر لاش لے گئے مقتول کی شناخت رحمان بابا کے نام سے ہوئی ہے ۔

مقتول طارق روڈ پر ایک جیولر کی دکان پر چوکیداری کا کام کرتااور اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی نمبر ایک کا رہائشی تھا ۔

طارق روڈ کے دکانداروں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان دن بھر دندتے ہوئے گھومتے ہیں پولیس کو متعدد بار شکایت کی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی ، بہادر آباد کے علاقے آدم جی نگر بلاک 2 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے 50 سالہ میر حبیب سے نقدی چھین لی مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مارکر زخمی کردیا ملزمان باآسانی موقع سے فرار ہوگئے ۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے ضیاالدین اسپتال کے قریب 20 سالہ محمد نعیم کو ملزمان نے گولی مارکر زخمی کردیا پولیس کے مطابق ملزمان زخمی سے موبائل فون ، نقدی اور موٹر سائیکل چھین رہے تھے ناکامی پر گولی مار دی ۔