Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بحریہ ٹاؤن احتجاج:‌ سندھو دیش کے دہشت گردوں‌ کا سرپرست لندن ٹولہ بے نقاب ہوگیا، عامر خان |

بحریہ ٹاؤن احتجاج:‌ سندھو دیش کے دہشت گردوں‌ کا سرپرست لندن ٹولہ بے نقاب ہوگیا، عامر خان

بحریہ ٹاؤن احتجاج:‌ سندھو دیش کے دہشت گردوں‌ کا سرپرست لندن ٹولہ بے نقاب ہوگیا، عامر خان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے بحریہ ٹاؤن کے باہر پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار سندھو دیش کے حامیوں، ایم کیو ایم لندن اور پاکستان پیپلزپارٹی کو قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سندھ کی قوم پرست اور بائیں بازوں کی سیاسی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر بحریہ ٹاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے، جس کے نتیجے میں املاک نذر آتش ہوئیں اور بحریہ کے مرکزی دروازے کو جلا کر راکھ کردیا گیا۔

کراچی میں مہاجر سیاست کرنے والی سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کو مہاجروں کے خلاف ممکنہ لشکر کشی قرار دیا اور عوام کے متحدہ ہونے پر زور دیا۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے اس واقعے کی ذمہ داری سندھو دیش کے دہشت گردوں کے سرپرست لندن ٹولے اور پاکستان پیپلزپارٹی پر عائد کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’آج سندھو دیش کے دہشت گردوں کے سرپرست لندن ٹولہ اور پی پی پی کا چہرہ بھی بے نقاب ہوگیا اگر مہاجر قوم متحد نہ ہوئی اور بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والوں سے نہ بچے اور ایک جگہ متحد نہ تو آسمان سے بچانے ہمیں کوئی نہیں آے گا مہاجر قوم کا اتحاد ہی ان بزدل دہشت گردوں سے بچا سکتا ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’پی پی پی اور سندھو دیش ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں یہ دونوں ہی ملک دشمن ہیں ان دونوں نے مل کر جو کراچی پر لشکر کشی کی ہے اسکی جتنی مزمت کی جاے کم ہے مقتدر حلقوں کو ان بزدل چوہوں کو لگام ڈالنی چھائیے ورنہ مہاجروں کو ان چوہوں کو لگام ڈالنی آتی ہے‘۔

دوسری جانب بانی ایم کیو ایم نے اس احتجاج کی حمایت کی اور بحریہ ٹاؤن کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ بھی کیا تھا۔