Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گورنر سندھ کا بجلی، گیس ، پانی چوری اور ادویہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ |

گورنر سندھ کا بجلی، گیس ، پانی چوری اور ادویہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سولر انرجی وقت کی ضرورت ہے، معاشی حالات بے حد خراب ہیں، اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہئے، اب اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوجائیں، سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا پڑے گا۔

ایکسپو سینٹر میں توانائی نمائش کے افتتاح کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کے الیکٹرک،ڈرگ مافیا، گیس مافیا، واٹر بورڈ سمیت تمام مافیاز کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جس ادارے سے جواب نہیں آئے گا، پھر کھلی کچہری ہوگی، ذمہ داران سن لیں اب فیصلے کھلی کچہری میں ہوں گے، ادھر گورنر ہاوس میں کرسمس سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، تعلیم، صحت کے شعبوں میں ان کا خدمات نمایاں ہیں، بطور پاکستانی ہم سب ایک ہیں، ہر ایک شہری دوسرے کا ہاتھ تھام لے تو ترقی و خوشحالی ہمارا مقدر ہوگی۔

گورنر سندھ علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، طلباء میں اسناد اور گولڈ میڈل تقسیم کئے، انہیں اور والدین کو مبارکباد پیش کی، خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں ہنر مند افراد اہم کردار ادا کرتے ہیں، انسٹیٹیوٹ کا 34 برس سے ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنا قابل تعریف ہے، یہ ادارہ سرسید احمد خان کی فکر اور نظریہ کا ترجمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ملک کا نام روشن کرنے والوں میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے لیکر ارفع کریم تک بے شمار مثالیں موجود ہیں، طلبہ قیمتی اثاثہ ہیں، آپ قائد اعظم کا یقین اور اقبال کے شاہین ہیں۔