کراچی: شہر میں عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گر گیا، ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 11 فروری سے کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جائے گا۔ جس کے بعد دودھ 6113 روپے فی من سے بڑھ کر 6862 روپے من ہوجائے گا۔
شہر میں دودھ 180 سے 190 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے، کمشنر کراچی نے دسمبر 2022 میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرکے فی لیٹر خوردہ قیمت 180 روپے مقرر کی تھی۔
