Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ حکومت کا کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے متعلق اہم فیصلہ | زرائع نیوز

سندھ حکومت کا کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے متعلق اہم فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت نے شہر میں ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں کالے شیشے والی گاڑیوں، سائرن، بار لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ
فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو قبضے میں لیا جائے

غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف بھی آج سے کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کے سروس روڈ سے ہر قسم کی پارکنگ کو ہٹایا جائے,ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کے چالان کی رقم دیگر صوبوں میں سندھ سے زیادہ ہے جس پر چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل نے یقین دہانی کرائی کہ
جلد جرمانے کی رقم بھی بڑہائی جائے گی۔

اجلاس میں چالان کے ڈیٹا کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکریٹری ایکسائیز، سیکریٹری آئی ٹی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائیسنس پر مشتمل کمیٹی قائم