Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فیصل وائوڈا نے سینیٹ رکنیت سے استعفی دے دیا | زرائع نیوز

فیصل وائوڈا نے سینیٹ رکنیت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد: فیصل واوڈا سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے استعفیٰ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا، فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفی دیا۔

فیصل واوڈا 2018ء میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور سینیٹر اپنا استعفی چئیرمین سینیٹ کو پیش کر دیا ہے، یہ سیٹ عمران خان کی امانت تھی، اخلاقی طور پر اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اپنا فرض ادا کر دیا،۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس کے بعدعمران خان سمیت تمام کولیگ سینیٹرز کا شکرگزارہوں،سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔