قطر کے امیر تمیم بن حماد کل شام 6 بجے پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس پرامیر قطرکاشایان شان استقبال کریں گے اور انہیں پاکستان آمد پر 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق امیرقطرشیخ تمیم بن حماد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، اس ضمن وزیراعظم ہاؤس میں شاہی مہمان کی آمد اور استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، استقبال کی مرکزی تقریب کل شام ساڑھے6بجےوزیراعظم ہاؤس میں ہو گی جبکہ امیر قطر کا طیارہ پاکستان میں داخل ہوتے ہی انہیں ائیرفورس کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضا میں ہی سلامی دیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب کے دوران عمران خان حکومتی وفد سے امیر قطر کا تعارف کرائیں گے، امیر قطر وزیراعظم ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودالگائیں گے، دونوں ممالک میں وفودکی سطح پرمذاکرات ،معاہدوں کوحتمی شکل دی جائے گی جبکہ کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
عمران خان کی جانب سے قطری امیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، امیر قطر اتوار کوصبح11 بجے ایوان صدرکا دورہ کریں گے جہاں اُن کی ساڑھے گیارہ بجے عارف علوی سے ملاقات ہوگی، 12 بجے وہ سرمایہ کاری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
امیرقطرکےاعزازمیں ایوان صدرمیں ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیاہے، امیر قطر اتوار کودوپہر ایک بجےقطرواپسی کیلئےایئرپورٹ روانہ ہوں گے۔
