کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ایک ٹی وی انٹرویو میں کیے گئے تبصروں اور زبان استعمال کرنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی ترجمان نے کہا کہ سابق چیئرمین رمیز راجہ کے تبصروں کا مقصد موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنے چیئرمین اور ادارے کی ساکھ کے تحفظ اور دفاع کے لیے قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
