Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بابر نے ویون رچرڈ اورآملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا | زرائع نیوز

بابر نے ویون رچرڈ اورآملہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے۔بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے، بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں 5 ہزار رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز سر ویون رچرڈز اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 114، 114 اننگز کھیل کر 5 ہزار رنز کیے تھے۔

بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے 14ویں پاکستانی ہیں۔