سرفراز احمد کامیاب ترین کپتان، مصباح، حفیظ اور آفریدی پیچھے رہ گئے

سرفراز نے کامیاب کپتانی میں حفیظ، مصباح اور آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد نے اپنے کیرئیر میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے شعیب ملک ، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے والے کپتان ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

انہوں نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی ٹیم کی مسلسل فتوحات کے بعد حاصل کیا اب تک سندھ کی ٹیم چھ میں سے 4 میچز جیت کر ٹیبل اسکور پر سب سے اوپر ہے۔

34 سالہ کپتان نے اب تک 140 میچوں کی قیادت کی جن میں سے وہ چھیاسی میں فتح حاصل کرسکیں ان کی ریٹ اکسٹھ اعشاریہ چار فیصد رہا۔

اس سے پہلے یہ اعزاز شعیب ملک کے پاس تھا جن کی ٹیم نے 85 میچز ان کی زیر قیادت جیتے تھے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews


اپنا تبصرہ بھیجیں: