Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران فساد چاہتا ہے،عدالتیں رعایت نہ دیں، سعید غنی | زرائع نیوز

عمران فساد چاہتا ہے،عدالتیں رعایت نہ دیں، سعید غنی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ ہائی کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی جلدی ریلیف عمران خان کو عدالتوں سے ملتی ہے اللہ کرے سب کو ملے ،عمران خان کہتا ہے ملک میں دو قانون ہیں بد قسمتی سے ملک میں عمران خان کیلئے الگ قانون دوسروں کیلئے الگ قانون ہے ،عدالت عمران کو بلاتی ہیں وہ نہیں جاتا ہے ڈنکے کی چوٹ پر منع کرتا ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ گرفتاری کی وارنٹ نکلیں تو ایک گھنٹے میں پٹیشن فائل ہوتی اور عمران کو فوری ریلیف مل جاتا ہے ،یہ مہربانیاں عمران خان پر نہیں ہونی چاہئیں،عدالت اس کے ساتھ رعایت نہ کریں ۔انہوں نے مزید کہا عمران خان ملک میں فتنہ فساد کرنا چاہتا ہے اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے توشہ خانے کے قانون کے مطابق کم قیمت والے تحائف مفت میں اور باقی 20 فیصد ادا کرکے لے سکتے تھے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے پیسے دیکر تحائف لینا بری بات نہیں ہے،لیکن چیمپئن عمران خان نے الگ ہی کام کیاعمران خان نے توشہ خانے سے سامان لیکر آگے بیچ کر پیسے کمائے ہیں،عمران خان نے تحفہ خرید کر توشہ خانہ کو پیسہ نہیں دیا،فروخت کرکے دوکاندار کی جو رسید دکھائی بھی جھوٹ نکلی ۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو کم تنخواہ دینا خلاف قانون ہے،محکمہ لیبر سے منسلک کمپنیز کے اشوز صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے پاس ہیں،ان کے متعلق ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے،لیبر اشوز پر سو سے زائد پٹیشنز زیر سماعت ہیں،دس سالوں سے اربوں روپے ناظر کے معرفت جمع ہیں،فیصلہ ہوجائے اور یہ رقم ورکرز کی فلاح بہبود پر خرچ ہوں تو انہیں مزید رلیف مل جائے گا۔