کراچی: ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سپرہائی وے کے اطراف قائم رہائشی آبادیوں کے مکینوں کے موشی منڈی کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے کیے جانے والے احتجاج کے باعث سپر ہائی وے پر لگنے والےایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق رواں سال مویشی منڈی 2023 اب سپر ہائی وے کے بجائے ناردرن بائی پاس پر سجائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ناردرن بائی پر مرکزی شاہراہ کے ساتھ اراضی کی نشاندہی کرلی گئی جہاں رواں سال منڈی لگائ جائے گی۔

ذرائع نے بتایا منڈی کا مقام تبدیل کرنے کے بعد مویشی منڈی کے منتظمین نے منڈی کے تمام ٹینڈر منسوخ کردیے ہیں جبکہ 28 جنوری 2023 کو شائع ہونے والا اشتہار منسوخ کردیا گیا ہے اب نئے ٹینڈر کے لیے مختلف اخبارات میں نیا اشتہار شائع کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں جمع کی گئی درخواستیں بھی منسوخ کرد گئی ہیں نئے اشتہار کے تحت نئی درخواستیں 15 اپریل کو جمع کروائی جائیں گی زرائع کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے لیے نئی جگہ پر بلاکس کی تعمیر اور دیگر انتظامات جلد شروع کردیے جائیں گے ۔
سپر ہائی وے پر رہائشی سوسائیٹوں میں آبادی ہونے سے مویشی منڈی کے انتظامات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

