اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کے بقول ان کی حکومت کے خلاف پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے بھی سازش کی تھی۔
عمران خان جب بیرونی مداخلت سے حکومت ہٹانے کی بات کرتے تھے تو وہ اس کا الزام حسین حقانی کے ساتھ ڈونلڈ بلوم (پاکستان میں تعینات) امریکی سفیر پر بھی عائد کرتے تھے۔
ایک طرف عمران خان کے الزامات جاری رہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی قیادت کی امریکا کے عہدیداران سمیت دیگر رغیر ملکیوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جن میں سے کچھ خفیہ بھی ہیں۔
اب امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے گھر آمد ہوئی جہاں ان کی اہلیہ نے بھی ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے واضح نہیں ہوا کہ یہ ملاقات کس نوعیت کی تھی اور بیٹھک میں کیا معاملات زیر بحث آئے۔
تاہم فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے ڈونلڈ بلوم کی اپنے گھر آمد پر مسرت کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی سفیر کو بھی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔