Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
8 یا 9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان | زرائع نیوز

8 یا 9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں 8 یا 9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ میں درجۂ حرارت آئندہ 3 دن کے دوران بڑھ سکتا ہے، اسی دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات دادو، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، جامشورو، تھرپارکر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کراچی میں بھی درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین روز میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہ سکتا ہے، اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔