پی سی بی کا بابر اعظم سے متعلق بڑا فیصلہ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ز رائع کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع دیدیا گیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں وہ بابر اعظم کی ورلڈ کپ تک کپتانی برقرار رکھنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

اس سے قبل نجم سیٹھی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ٹیم کو نمبر ون بننے پر مبارکباد پیش کرتاہوں ۔

ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میں شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کپتان بابراعظم ، پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

اب قومی ٹیم ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: