Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی ٹیسٹ: پاکستان 304 رنزتک محدود | زرائع نیوز

کراچی ٹیسٹ: پاکستان 304 رنزتک محدود

کراچی : پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز 304 رنز تک محدود رہی جبکہ انگلینڈ نے بھی دن کے اختتامی لمحات میں پہلی وکٹ گنوا دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز میں پہلی مرتبہ ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 56، شان مسعود 30، اظہر علی 45، سعود شکیل 23، محمد رضوان 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے، قومی ٹیم 304 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے بولر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ اور جو روٹ نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا

۔ انگلینڈ نے جوابی اننگز میں 7 اسکور پر ایک وکٹ گنوا دی۔ زیک کرولی کو ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

یہ ابرار تیسرا موقع ہے کہ جب ابرار نے اپنی تیسری اننگز کے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی ہے۔

جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بین ڈکیٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔