Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مرتضیٰ کی وہاب سرفراز احمد انوکھی خواہش | زرائع نیوز

مرتضیٰ کی وہاب سرفراز احمد انوکھی خواہش

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے کرکٹ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

مرتضی وہاب بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہیں اور وہ کرکٹ کا بہت زیادہ شوق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر وہ اپنی بیٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے حال ہی میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فاسٹ بولر کو کور ڈرائیور پر شاٹ مار رہے تھے۔

اس ویڈیو پر سرفراز احمد نے مرتضیٰ وہاب کی بلے بازی کی تعریف کی اور شارٹ کی اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

سرفراز کی شاباش پر مرتضیٰ وہاب نہ صرف خوش ہوئے بلکہ انہوں نے سرفراز احمد کے ساتھ میچ کھیلنے اور سابق کپتان سے مزید کرکٹ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔