پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا

لاہور : کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)، کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

سیٹھی نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کرکے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کیلئے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے، بنگلا دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور دبئی میں لیگ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، پی ایس ایل میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے، ویمن میچز میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: