اسلام آباد: بینکوں کے آئل کمپنیز کی پٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کی وجہ سے آئندہ ماہ قلت کا خدشہ ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پٹرول اور امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کر دیا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق دو جہازوں سے پیٹرول آرہا ہے، اس کے بعد پٹرول پمپ نہیں ہوگا۔
ایل سیز نہ کھلی تو فروری کے آغاز سے پٹرول کی قلت ہو سکتی ہے۔دس دن سے ایل سیز کھولنے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی ڈیزل کی سپلائی بڑھنے کے سبب ڈیزل مناسب مقدار میں موجود ہے۔
آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے اور کنٹینرز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے موبائل فون اور اسسریز کے کاروبار سے وابستہ تاجرشدید مشکلات کا شکار ہیں،ڈالر کی قلت اور دیگر مشکلات کی وجہ سے بین الاقوامی موبائل کمپنیوں نے فون اسمبلنگ یونٹس بند کر دئیے ہیں۔
