Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان و روس کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں, شہباز شریف | زرائع نیوز

پاکستان و روس کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں, شہباز شریف

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں میں فائدہ اٹھانے کے مواقع ہیں،ملک میں معیشت کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

مذاکرات کیلئے پاکستان آنے والے روسی وفد ماڈل ٹاؤن پہنچا تو وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے وفد کا استقبال کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا،سیلاب کے دوران روسی قیادت اور عوام کے تعاون کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں،روس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہم ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔