اسلام آباد : 150 سے 200 ارب سے زائد کا منی بجٹ تیارکر لیا گیا اور اس حوالے سے رواں ماہ آرڈیننس لایا جائے گا،یکم فروری 2023 سے منی بجٹ پر عملدرآمد شروع ہو گا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ منی بجٹ کے ذریعے درآمدات پر فلڈ لیوی عائد کی جائے گی جبکہ درآمدی خام مال اور فرنشڈ چیزوں پر فلڈ لیوی عائد ہو گی۔
آرڈیننس کے ذریعے درآمدی لگژری آئٹمز پر 3 فیصد فلڈ لیوی لگائی جائے گی،جن درآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی صفر ہے ان پر ایک فیصد فلڈ لیوی عائد کی جائے گی،مقامی سطح پر بھی فلڈ لیوی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے بریفنگ دے دی ہے،جبکہ منی بجٹ پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔
