Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی حکومت کا قیام : پی پی اور جماعت اسلامی مذاکرات میں ڈیڈلا ک برقرار | زرائع نیوز

بلدیاتی حکومت کا قیام : پی پی اور جماعت اسلامی مذاکرات میں ڈیڈلا ک برقرار

کراچی : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور جماعتِ اسلامی میں پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کا وفدصوبائی وزرا سعید غنی اور امتیاز شیخ کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کراچی کے مرکز ادارۂ نورِ حق پہنچ گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران بلدیاتی انتخابات اور میئر کراچی سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تاہم دونوں جماعتوں میں بلدیاتی حکومت کے قیام کے حوالے سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کو ختم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذنے داری ہے , جماعت اسلامی سے تعاون طلب کیا ہے۔

انہوں ںے کہا ہماری خواہش ہے کہ جماعت اسلامی کے تحفظات دور اور وہ ہمارے ساتھ مل کر شہر کی ترقی کے لئے کام کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اللہ ہی سمجھا سکتا ہے ہمارے بس کی بات نہیں , کراچی کو 2 ڈویزن میں تقسیم کرنے کی بات ہمارے علم میں نہیں ۔

حافظ نعیم نے کہاکہ الیکشن , ایکشن عملے ,ڈی آر اوز اور ڈی آر اوز کے حوالے سے ہمارے تحفظات اپنی جگہ برقرار ہیں , پیپلز پارٹی کے دوست آئے ہم نے اچھے ماحول میں بات چیت کی , چائے بسکٹس سے تواضع بھی کی ہے اور اپنے تحفظات سے کھل کر آگاہ بھی کر دیا ہے اب دیکھتے ہیں پیپلز پارٹی اس پر کیا ایکشن لے گی۔