Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں گھریلو گیس کی بندش پر ایم کیوایم ارکان اسمبلی کا اظہار تشویش | زرائع نیوز

کراچی میں گھریلو گیس کی بندش پر ایم کیوایم ارکان اسمبلی کا اظہار تشویش

کراچی: ٰٓایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے شہر کراچی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ بجلی کے ساتھ ساتھ اب گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور نا انصافی ہے کراچی کے شہری پہلے سے ہی کےالیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں جو کے الیکٹرک کی نا اہلی کی بدترین مثال ہے کے الیکٹرک تمام تر دعووں کے باوجود نہ تو بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر کر سکی ہے اور نہ ہی لائن کے نقصانات پر قابو پا سکی ہے اب جبکہ کچھ دنوں سے سوئی سدرن گیس کمپنی والوں نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہےاوراس مہنگائی میں غریب عوام کی کمر توڑدی ہے۔

اراکین صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ گیس کمپنی کی جانب سے لوڈشیدنگ خاص طور پر اس وقت کی جاتی ہے جب بچوں سمیت تمام لوگوں کے اسکول اور دفاتر جانے کا وقت ہوتا ہے لیکن بے چارے خالی پیٹ اسکول کالج اور دفاتر چلے جاتےلیکن ان کے پریشانیوں کو حل کرنے والا کوئی نہیں ہے شہری پہلے ہی بجلی پانی جیسے قیمتی چیزوں سے محروم ہو رہے ہیں اب ان کے اوپر ایک اور عزاب نازل ہوگیا ہے۔

اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیر اعظم، وزیراعلی سندھ سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری عوام کو سوئی گیس کمپنی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں اور سوئی گیس کمپنی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہےاگر عوام کے جائز مسائل حل نہیں ہوئے تو وہ اپنا محاسبہ خود کرنے لگ جائیں گے۔