Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ,2جوان شہید, 2دہشتگرد ہلاک | زرائع نیوز

مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ,2جوان شہید, 2دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ : شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔کوئٹہ کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو فوری حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔