Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کے لیے سستا پیٹرول | زرائع نیوز

موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کے لیے سستا پیٹرول

اسلام آباد : مہنگائی میں پسے عوام کو حکومت نے سستا پیٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا کے، جس کا اطلاق صرف موٹر سائیکل اور رکشک والوں پر ہوگا۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے سے متعلق فیصلے کیے گئے۔

وزیر اعظم نے موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کا پروگرام تیار کیا جائے اور پروگرام کے تحت موٹر سائیکل و رکشہ والوں کو سستے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔