Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزیر اعظم کا اسلام آباد اور پنجاب کے شہریوں کو خصوصی ریلیف دینے کا فیصلہ | زرائع نیوز

وزیر اعظم کا اسلام آباد اور پنجاب کے شہریوں کو خصوصی ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر اعظم نے اسلام آباد کے غریب و متوسط طبقے کیلئے رمضان میں ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے 10 لاکھ لوگوں کو رمضان میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے سندھ، کےپی اور بلوچستان کو بھی اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

علاؤہ ازیں شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران پنجاب کے عوام کیلیے سستی اشیا فراہمی کیلیے اسٹال لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ان اسٹالز کے ذریعے اپنی الیکشن مہم بھی چلائی گی۔