Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دو کزنوں‌ سے شادی، کہانی میں‌ نیا موڑ سامنے آگیا | زرائع نیوز

دو کزنوں‌ سے شادی، کہانی میں‌ نیا موڑ سامنے آگیا

ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں ایک لڑکے سے شادی کرنے والی دو کزنوں کی کہانی میں نیا موڑ آگیا۔ لڑکے کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

۔مقامی اخبار کے مطابق ملتان میں ایک ہی لڑکے سے دوکزنوں کی شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایک کزن شادی سے ہی مکر گئی، لڑکے فراز کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا گیا۔دونوں کزنوں نے ہائیکورٹ میں ایک ہی شوہر کے ساتھ رہنے کے بیانات بھی دیے تھے تاہم اب ایک کزن علینہ نے والد کے پاس پہنچتے ہی لڑکے فراز سے شادی کے حوالے سے اپنا بیان بھی بدل لیا ہے۔

علینہ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اغواء کر کے فراز نے اپنے گھر پر رکھا تھا،پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے علینہ کے شوہر فراز سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ علینہ نے کزن علوینہ کی شادی چند ماہ پہلے اپنے شوہر فراز سے کرائی تھی۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔