اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ،اسکول وینزمیں سی این جی،ایل پی جی سلنڈرزپرپابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک وہیکلز،اسکولزوینزمیں گیس سلنڈراتارنےکیلئےآپریشن کیاجائے، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ،پولیس اور موٹرویزآئی جیز کواحکامات جاری کردیے گئے، موٹروہیکل رولزکےتحت قانون پرفوری عملدرآمدکرایاجائے۔
اوگرام حکام کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈرز پر پابندی کا فیصلہ بڑھتے حادثات کے باعث کیا گیا، فیصلےسےحادثات پرقابوپانے،انسانی جان محفوظ بنانےمیں مددملےگی۔
