کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قائم نجی اسپتال کے بیرونی حصے میں آگ لگ گئی ۔
آگ اسپتال کے بیرونی حصے ميں پہلی منزل پر لگی ہے ۔
ابتدائی طورپر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا۔
آگ لگنے پر اسپتال کی پہلی منزل کو خالی کرالیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور فکس اٹ کے کارکنان نے اسپتال کو جلانے کی کوشش کی۔
مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ عامر چشتی نے نشوہ کے والد پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کے ذریعے دباو ڈلوایا تاکہ صلح صفائی ہو اور لین دین کے بعد معاملہ حل ہو۔